یورپین لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے یوسف گیلانی کے لیے ایوارڈ

یورپین لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے وینسترے پارٹی کے سیاستدان یوسف گیلانی کو انکی انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کے خلاف کوششوں کے صلے میں ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے درامن کے شہر میں اقلیتوں کو مقامی معاشرے کا فعال حصہ بننے کے لیے انتھک کام کیا۔اس خدمت کی وجہ سے انہیں وینسترے پارٹی کی سیٹ پر کامیابی ہوئی۔
ان کا کہناہے کہ میرے لیے اس نظریہ سے اپنی پہچان بنانا قابل فخر ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ نارویجن معاشرے میں بسنے والے مختلف اقلیتی گروپوں اور نارویجن معاشرے کے درمیان ایک رابطہ پل بنائیں۔وینسترے پارٹی کی سربراہ Trine Skei Grande تھرینے سکائی نے ایک اخباری بیان مین یوسف گیلانی کی خدمات کو سراہا اور انہیں ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
NBT/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں