چڑیا گھر آنے والے سیاحوں نے بن مانس کے پنجرے میں سگریٹ پھینکا تو آگے سے اس نے کیا کیا؟ دیکھنے والے حیران پریشان رہ گئے

چڑیا گھر آنے والے سیاحوں نے بن مانس کے پنجرے میں سگریٹ پھینکا تو آگے سے اس نے کیا کیا؟ دیکھنے والے حیران پریشان رہ گئے

بندر اور چمپینزی بسااوقات ایسی حرکتیں کرتے ہیں کہ انسانوں کو ان کی آل اولاد ہونے کا یقین ہونے لگتا ہے۔ ایسا ہی نظارہ گزشتہ دنوں چین کے ایک چڑیا گھر میں دیکھنے کو ملا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس چڑیا گھر میں آئے ایک شخص نے جلتا ہوا سگریٹ چمپینزی کے پنجرے میں پھینک دیا اور چیمپینزی نے اس کے ساتھ جو کیا، دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق چیمپینزی سگریٹ کے پاس آیا، اسے اٹھا کرایک کش لگایا اورپھر جان بوجھ کر سگریٹ گرا کر خوشی کا اظہار کرنے لگا۔ اس نے ایک ہاتھ ہوا میں بلند کیا چہرے کے ایسے تاثرات دیئے کہ گویا اسے سگریٹ کے اس کش سے بہت تسکین ملی ہو۔ پھر اس نے دوبارہ سگریٹ اٹھایا اور اس کے کش لگانے لگا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جانوروں کے پنجروں میں سگریٹ پھینکنا جرم ہے۔ چڑیا گھر میں روزانہ ہزاروں سیاح آتے ہیں اور ملازمین کی تعداد صرف 100ہے اور وہ ہر کسی پر نظر نہیں رکھ سکتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں