اوسلو میں بیرم کاؤنٹی میں سوموار کی رات چار ہائیبرڈ hybrid بسیں مکمل طور پر آگ لگنے سے خاکستر ہو گئیں۔پولیس کے مطابق یہ آگ اس بس سے شروع ہوئی جو کہ چارجنگ پر لگی ہوئی تھی۔یہ بسیں بجلی اور ڈیزل دونوں سے چلتی ہیں۔ بیرم اور آسکر کاؤنٹی کے پولیس آپریشن لیڈر نے خبر رساں ایجنسی این آر کے NRK کو بتایا کہ چاروں بسیں جل کر مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔ہم نے آگ پر قابو پا کر اسے مزید پھیلنے سے بچایا۔
تاہم کوالی نے کہا کہ اس کا خیال ہے کہ یہ آگ کسی نے نہیں لگائی بلکہ یہ ایک حادثہ ہے۔اس سلسلے میں اس کی تکنیکی وجوہات کی تفتیش کی جائے گی۔
NTB/UFN
پاکستان ایک مافیا کے زیر کنٹرول ھے وہاں پر حرام خوروں نے عزت اور شرافت سے زندگی گزارنے والوں کا…
New New Technology Aati hai to aise khatraat bohat hote hein