پانچ ایمبیسی اہلکاروں کو ٹیکس چوری کرنے پر سزا

ناروے میں امریکی ایمبیسی کے پانچ ملازمین کو ٹیکس چوری کرنے کے جرم میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ ملازمین ایمبیسی کے ڈرائیور باورچی اور گارڈز تھے۔امریکی حکام نے کئی برسوں سے ٹیکس کی ادائیگی کا اختیار انہیں دیا ہوا تھا جسکا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے کل دو ملین کراؤن کے لگ بھگ ٹیکس ادا نہیں کیا۔
مقامی ڈسٹرکٹ عدالت نے انہیں پندرہ دن سے تیس دن کی قید اور نوے ہزار اور دو ملین کراؤن کے جرمانے کی ادائیگی کی سزا دی ہے۔اس کے ساتھ انہین ملازمت سے بھی برخواست کر دیا گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں