ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی ، امریکہ کی جانب سے کی جانیوالی یہ بہت بڑی پیشکش ہے ۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کوون آن ون ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی ہے ۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے وائٹ ہاﺅس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس مو قع پر وزیراعظم کو امریکی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں ۔

اس وقت وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری ہے ۔ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی اس موقع پر موجود ہیں ۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات جاری ہے جبکہ اس موقع پر امریکی صدر نے وزیر اعظم عمران خان سے ایک مرتبہ پھر مصافحہ کیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر قومی لباس زیب تن کیا ہواہے ، انہوں نے نیلی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ زیب تن کررکھاہے جبکہ پشاوری چپل پہنی ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں