ناروے میں مکھیوںمچھروں کی آمد

ناروے کی فضائوں میں گرم اور مرطوب آب و ہوا کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے کیڑوں کی آمد بھی شروع ہو گئی ہے۔اس سال ناروے میں موسم گرماء میں درجہ حرارت معمول سے ذیادہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی ماہ جولائی میں نارویجن فضائوںمیں مکھیوں اور بھڑوں کی بھی کافی تعداد دیکھی گئی جو کہ سورج کی روشنی میں خوش رہتی ہیں۔اس بات کا اظہار شمالی ناروے کے محقق حشرات الارض Frode Ødegaard فرودے اودے گارڈ نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے اس سال جنوبی ناروے میں مزید بھڑوں کی آمد کا امکان بھی ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ بھڑوں کی یہ قسم نقصان دہ کیڑوں کو ختم کرنے میں معاون ہوتی ہے۔ان نقصان دہ کیڑوں میں دیمک بھی شامل ہے جو نباتات اور پودوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
NTB/ UFN

اپنا تبصرہ لکھیں