ناروے میں دنیا کے پہلے انتہا پسند ریسرچ سینٹر کا قیام

ناروے میں دنیا کے پہلے انتہا پسند ریسرچ سینٹر کا قیام
ناروے کی وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے کہا کہ انتہا پسندی کے کنٹرول کے لیے معلومات حاصل کرنے اور اقدامات کرنا ایک ضروری معاملہ ہے۔بدھ کے روز نارویجن وزیر اعظم نے اوسلو یونیورسٹی میں انتہا پسندی،معاشرتی نفرت اور تشدد کے عوامل پر تحقیقی کے لیے ایک تحقیقی ادارے کا فتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ تمام عوامل جمہوری بنیادوں پر استوار کی جانے والی مملکت کے تحفظات پر حملے کے مترادف ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سینٹر انتہا پسندی کے بنیادی اسباب اور محرکات پر تحقیقی کرے گا۔اس طرح ہمیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ انتہا پسندی میں شامل ممبران کہاں کہاں متحرک ہیں،یا پھر یہ دائیں بازو کی امیگریشن مخالف تنظیمیں ہیں۔ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ وہ کیسے تیار ہوتے ہیں تب ہی ہم ان کے خلاف درست اقدامات کر سکتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں