نارویجن ائیر لائن میں دو مزید ڈریم لائن جہازوں کا اضافہ اور مزید ملازمتیں

نارویجن ائیر لائن میں مزید دو ڈریم لائن بوئنگ طیاروں 787-9 کی بکنگ کی گئی ہے۔یہ طیارے انٹر کانٹینینٹل فلائٹس میں استعمال کیے جائیں گے۔ڈریم لائن طیارے سن دو ہزار اٹھارہ میں کمپنی کو ملیں گے۔اس طرح سن دو ہزار بیس تک کمپنی کے پاس چالیس ڈریم لائن طیاروں کا اضافہ متوقع ہے۔
نارویجن ائیر لائن کے سی او CEO Bj248rn Kjos بیورن شوس نے اپنے کلائنٹس کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنی ائیر لائن میں مزید برینڈ ڈنیو طیارے مسافروں کی سہولت کے لیے شامل کر رہے ہیں۔ہمارا بین لااقوامی آپریشن کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ہماری کمپنی کے ڈریم لائن طیارے مسافروں کے لیے بہت آرام دہ،کم ایندھن خرچ کرنے والے اور کم آلودگی پھیلانے والے ہیں۔نئے طیاروں کی وجہ سے اس ائیر لائن میں مزید ملازمتیں بھی فراہم کی جا سکیں گی۔
سن دو ہزار پندرہ میں نارویجن ائیرلائن کو بین الاقوامی سطح پر سب سے کم فضائی آلودگی پھیلانے والی ائیر لائن قرار دیا گیا تھا۔
NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں