نئی روسی تجارتی پالیسی

ناروے کے وزیر کارجہ بورگے بلینڈنے روس کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے تحت روس یورپ اور دیگر ممالک سے اشیاء درآمد نہیں کرے گا۔اسس لسلے میں ہم اپنے اتحدی ممالک ے ساتھ ہیں۔جبکہ روس یو کرائن کے عدم استحکام میں کوشاں ہے۔جمعرات کے روز روسی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ یورپ،کینیڈا آسٹریلیا اور ناروے سے ڈیری پراڈکٹس اور دیگر اشیائے خوردو نوش درآمد کرنے پر پابندی لگا رہا ہے۔
مسٹر برینڈے کے مطابق اس خبر کو سنجیدگی کے ساتھ لیا گیا ہے تاہم قبل از وقت اس کے نتائج کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ئو کرائن کا جہاز مار گرانے پر جس میں دو سو اٹھانوے مسافر ہلاک ہو گئے روس نے کسی تاسف کا اظہار نہیں کیا ۔اس لیے یورپی یونین نے روس کی مسلسل بین لاقوامی خلاف ورزیوں اور یو کرائن کے استحکام کے خلاف کا م کرنے کی وجہ س ے احکامات سخت کر دیے ہیں۔
روس معاملات کو سلجھانے کے بجائے چنگاریوں کو مزید ہوا دے رہا ہے۔یو کرائن اور بارڈر میں اصلحہ کی سپلائی میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔تاہم ناروے اپنی پارلیمنٹ کی رضامندی سے یورپین یونین کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں