موسم بدلا اب ٹائر بھی بدل لیں

اگر آپ جنوبی ناروے میں رہتے ہیں اور ونٹر ٹائر استعمال کر رہے ہیں تو پھر ایسٹر کی چھٹیوں میں گاڑی کے ٹائر تبدیل کر لیں۔وہ افراد جو شمالی ناروے میں رہتے ہیں ابھی ایک ماہ اور انتظار کریں۔مرکزی ناروے اور جنوبی ناروے میں ونٹر ٹائر اور زنجیروں والے اور کیلوں والے ٹائر ایسٹرکی چھٹیوں کے آخری پیر کے دن تک تبدیل کر لیں اس کے بعد سے ونٹر ٹائر کے استعمال پر پابندی ہے۔جبکہ یہ پابندی اکتیس اکتوبر تک برقرار رہتی ہے۔
جبکہ شمالی علاقوں تھرومس اور فن لینڈ میں یہ پابندی یکم مئی سے لے کر پندرہ اکتوبر تک برقرار رہتی ہے۔کچھ لوگ ٹائر خود تبدیل کرتے ہیں جبکہ کچھ افراد مدد لیتے ہیں۔ جبکہ محکمہء ٹریفک کے مطابق مدد سے تبدیل کیے گئے ٹائر ذیادہ بہتر ہیں۔اس کام کے لیے گاڑی کو سخت سطح زمین پر جیک کی مدد سے بلند کریں۔گاڑی کو ہینڈ بریک لگائیں اور ٹائر تبدیل کر کے نٹ کس دیں۔یہ ہدایات و معلومات محکمہء ٹریفک نے شہریوں کی یا د دہانی کے لیے جاری کی ہیں۔
NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں