وزیرمملکت پارلیمانی امورعلی محمدخان نے کہا ہے کہ مودی صاحب اپنے پائلٹ کوجہازاڑاناسکھاکربھیجاکریں، باربارابھی نندن واپس نہیں کئے جاسکتے ، پاکستان کا دشمن نمبرون اسرائیل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرمملکت پارلیمانی امورعلی محمدخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا قومیں ہمیشہ آفات اورمسائل سے نمٹنے کیلئے تیارہوتی ہیں، مودی صاحب اپنے پائلٹ کوجہازاڑاناسکھاکربھیجاکریں، باربارابھی نندن واپس نہیں کئے جاسکتے۔وزیرمملکت کا کہنا تھا ہماری پروفیشنل آرمڈ فورسزہیں اور قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے، پاکستان کا دشمن نمبرون اسرائیل ہے۔علی محمدخان نے کہا 2009 اور 10 کے سیلاب نے بہت تباہی مچائی، عمران خان ماحول سے پیداتبدیلیوں کوبخوبی سمجھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی شروع کیا۔ان کا مزید کہنا تھا بطورقوم قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاررہنے کی ضرورت ہے، حالیہ بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچائی۔
Recent Comments