منشیات اسمگلر نارویجن خاتون کی ناروے ٹرانسفر کی کوششیں

جنوبی ناروے کی عورت جسے ایکواڈور Ecuador میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں دس برس قید کی سزاء ہوئی ہے۔اسے نارویجن حکام نے ایکوادوڑ جیل سے ناروے منتقل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔اس بات پر اسمگلر عورت کے وکیل نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔یہ عورت دو سال کی سزا بھگت چکی ہے۔ نارویجن اخبار فادر لینڈ فرینڈ کو اس عورت کے نارویجن وکیل نیلس Nils Gr248n229sنے بتایا کہ موقف مقدمہ کے دوران یہ رہا تھا کہ اس کے سامان سے برآمد ہونے والی تین کلو گرام کوکین کے بارے میں اسے علم نہیں تھا۔
وکیل نے کہا کہ اصل چیلنج یہ ہے کہ ایکواڈور کے حکام کو ناروے کے قانون کے مطابق مجرم کو پیرول پر ناروے منتقل کرنے کے لیے آمادہ کیا جائے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں