غیر قانونی صفائی کی کمپنیوں پر گورنمنٹ کی پابندی۔۔۔۔۔۔

غیر قانونی صفائی کی کمپنیوں پر گورنمنٹ کی پابندی۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ نارویجن انٹرپرائزز نے انفرادی طور پر صفائی کی سروس خریدنے والے افراد اور کمپنی کے اوپر پابندی کا قانون بنایا ہے اوروہ کمپنی جو کے قانونی طور پر منظور شدہ نہیں ہیں ان سے صفائی کروانے کا کام نہ لیا جائے ۔ یہ پبلک سکیم 2012ء میں متعارف کروائی گئی تھی۔اس سلسلے میں یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ ان کمپنیوں سے صفائی کے لیے رجوع کیا جائے جو کہ منظورشدہ ہے یا پھر ان کی منظوری کی درخواست ادارے میں موجود ہے۔اس قانون کا اطلاق انفرادی طور پر اور کاروباری سطح پر صفائی کی سروس حاصل کرنے والے دونوں افراد پر ہوتا ہے۔ گورنمنٹ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ان لوگوں سے کام کروایا جائے جو ٹیکس ادا کرتے ہیں اور جو کمپنی منظور شدہ نہیں ہے اور پرائیویٹ طور پر کام کر رہی ہے دراصل وہ ٹیکس چوری کرتے ہیں اور ٹیکس چوری کرنے والی کمپنی سے کام لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں