سویڈن میں پناہ گزینوں کی آمد میں اضافہ

اس سال کے پہلے تین ماہ میں سویڈن میں پناہ گزینوں کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اس سال سویڈن میں تیرہ ہزار پناہ گزین آئے ہیں جبکہ سال دو ہزار تیرہ 2013میں سال کے اسی حصے میں نو ہزار سات سو پناہ گزین آئے تھے2700۔ناروے میں سال کے پہلے تین ماہ میں پچھلے برس سے کم پناہ گزین آئے ۔اس سال ناروے میں سال دو ہزار تیرہ 2013کے مقابلے میں پانچ سو افراد کم آئے۔
نارویجن اخبار آفتن پوسٹن کے مطابق سویڈن اس وقت دنیا میں سب سے ذیادہ تعداد میں پناہ گزین لے رہا ہے۔اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ شام سے آنے والے تمام پناہ گزینوں کو سویڈن میں رہنے کی اجازت مل رہی ہے۔اس سال سویڈن میں پانچ ہزار شامی پناہ گزین وارد ہوئے ہیں۔
جبکہ ڈنمارک میں پناہ گزینوںکی تعداد پچھلے برس کے مقابلے میں کم ہے جو کہ اس سال ایک ہزار 1.016 اور پچھلے سال ایک ہزار تین سو پچاس 1350 تھی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں