سری لنکا نے 44 ماہ بعد خود پر لگا بڑا داغ دھودیا

سری لنکا نے 44 ماہ بعد خود پر لگا بڑا داغ دھودیا

سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 44 ماہ میں پہلی بار ہوم سیریز جیت لی۔سری لنکن ٹیم نے 44 ماہ قبل نومبر 2015 میں ویسٹ انڈیز کو ہوم سیریز میں شکست دی تھی ۔

بنگلہ دیش کے 239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 اعشاریہ 4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو 82 اور میتھیوز 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس میچ میں فتح کے بعد تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں سری لنکا کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا آخری میچ 31 اگست کو کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں بنگلہ دیش کی ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم 98 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مہدی حسن معراج نے 43 رنز کی اننگ کھیلی۔سری لنکا کی جانب سے پردیپ، اوڈانا اور دنانجیا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں