ذہین ترین آدمی نے ذہانت کا راز بتا دیا‎

رپورٹ وسیم ساحل
قدرت کی عظیم عنایت ذہانت و فطانت  جو کسی کو کم اور کسی کو زیادہ ودیعت کی جاتی
ہے مگر دنیا کے دوسرے ذہین ترین امریکی شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حیرت انگیز ذہانت کے تحفظ کے لیے روزانہ مختلف قسم کی 38 گولیاں کھاتا ۔ہے تاک ہمیشہ ذہین ترین افراد میں شمار ہوسکے۔ہےہ
چوون 54 سالہ رک روزنر کا آئی کیو لیول 192 ہے جبکہ دنیا میں صرف ایک اور صاحب ہیں جن کا آئی کیو 192 سے زیادہ ہے جو کہ ایک یونانی ڈاکٹر ہیں ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ رک روزنر اربوں انسانوں سے زیادہ ذہین ہونے کے باوجود بے روزگار ہیں ۔وہ کہتے ہیں کہ ذہانت اور عملی زندگی میں کامیابی کا تعلق اتنا گہرا نہیں ہے جتنا عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔وہ نائٹ کلب کے باہر گارڈ کے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ ٹی وی کے لیے بھی کام کر چکے ہیں لیکن آج کل بے روزگار ہیں اور زیادہ تر وقت اپنی ذہانت کو محفوظ کرنے کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔وہ جو گولیاں استعمال کرتے ہیں ان میں اومیگا تھری مچھلی کے تیل کی گولیاں ، ایسپرین ، کیلشیم کی گولیاں ، ذیابیطس سے بچنے کے لیے گولیاں ، وٹامن کے ، کافی کی گولیاں ، اور غذائی سپلیمنٹ بھی شامل ہیں ۔وہ روزانہ تقریباً اڑھائی گھنٹے تک سخت ورزشیں بھی کرتے ہیں ۔اپنی بے پناہ ذہانت کے باوجود ناکارہ ہونے کے متعلق وہ ایک کتاب بھی لکھ رہے ہیں
اپنا تبصرہ لکھیں