درختوں’ پر بجلی’ اُگانے ‘کا طریقہ دریافت‎

رپورٹ  وسیم  ساحل

پاکستان بجلی کے بحران سے تو ہم کافی عرصے سے دوچار ہے اور ہر حکومت اس پر قابو پانے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن ابھی تک اس پر قابو پانے میں ناکامی کا سامنا ہی ہوا ہے لیکن کچھ فرانسیسی

سائنسدانوں نے ایسا درخت بنا لیا ہے جو بجلی پیدا کرے گا۔ یقینا یہ ایک حیران کن دعویٰ ہے لیکن یہ درخت 2015ءمیں مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

فرانسیسی سائنسدان جیروم میچادکا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ گذشتہ تین سال سے اس پر کام کر رہے تھے اور اب انہوں نے اس کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس درخت کی لمبائی 26فٹ ہے اور یہ ہوا سے بجلی پیدا کرے گا ،اگر ہوا کی رفتار صرف 4.5میل فی گھنٹہ بھی ہو تو تب بھی اس سے بجلی پیدا کی جاسکے گی۔اس کا کہنا تھا کہ اس درخت کے پتے ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کریں گے۔اس درخت کاپروٹو ٹائپ فرانس کے ایک شہر میں بطور آزمائش رکھا گیا ہے اور بہت جلد لوگ اسے اپنے گھروں میں بھی رکھ سکیں گے۔ جیروم میچادکا کہنا تھا کہ اس کی قیمت 23,500برطانوی پاﺅنڈ (تقریباً37لاکھ روپے)ہے لیکن اگر ہوا کی رفتار 7.8میل فی گھنٹہ سے زائد ہو تو اس سے پیدا شدہ بجلی مفت کی طرح ہوگی جو کہ ماحولیاتی دوست بھی ہوگی اور اس سے الیکٹرک گاڑیوں کو بھی چارج کیا جاسکے گا۔ تا ہم کچھ انجینئرز کا خیال ہے کہ اس طرح کی بجلی کی رسد کافی کم ہے لہذا اس پراجیکٹ کی کامیابی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
اپنا تبصرہ لکھیں