خواتین کو چونا لگانے والا بینک منیجر پکڑا گیا

خواتین کو چونا لگانے والا بینک منیجر پکڑا گیا

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی کارروائی،خاتون کے اکائونٹ سے 2کروڑ82لاکھ روپے نکالنے والے نجی بینک کے منیجر کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہیدملت روڈ پرواقع نجی بینک کے منیجر آپریشن وقاص طاہرکو گرفتار کرلیا،ترجمان کے مطابق نجی بینک کے آفس کے حوالے سے فراڈ کی شکایت درج کروائی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ فرد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان کمرشل بینکنگ سرکل کے مطابق ملزم وقاص نے بینک کی کھاتے دارخواتین سعیدہ صمدانی اورزیب النسا غفار کے اکاونٹس سے2کروڑ 82لاکھ روپے نکالے جس کے لیے دونوں خواتین کے جعلی دستخطوں کا سہارالیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم سے فراڈ کی رقم برآمد کرلی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں