بروکلی ایک کرشماتی سبزی

نوید رضا
بروکلی بند گوبھی یا پھول گوبھی کی ہی ایک قسم ہے جس کی شفاء بخشی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اسٹیم سیلز کو ہلاک کر سکتی ہے۔اس طرح خواتین میں سینے کے کینسر کے پھیلائو کو روکا جا سکتا ہے۔بروکلی کی اصل شفاء بخشی اس میں موجود سلفرا فین sulforaphaneنامی کیمیکل میں ہوتی ہے۔جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہی وہ کیمیکل ہے جو کہ کینسر کے اسٹیم سیلز کو ہلاک کر دیتا ہے۔سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ نہ صرف کینسر سے بچائو اور حفاظت کی پوشیدہ کنجی ہے بلکہ اس میں کینسر کا علاج بھی پوشیدہ ہے۔بوکلی کو ماہرین نے سپر ویجیٹیبل میں شمار کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ اس میں موجود مخصوص کیمیکل ان سیلز کو نشانہ بناتا ہے جو کہ ٹیومر یا کینسر کی نشو نماء میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ بروکلی میں ش sulforaphane۔۔۔۔۔کیمیکل کی بہت بڑی مقدار کینسر کے اسٹم سیلز کو ہلاک کر سکتی ہے۔اور بیماری سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے انہیں مزید پھیلائو سے روک سکتی ہے۔حال ہی میں ایک یونیورسٹی مشی گن کی کیپری ہینو کینسر سینٹر میں سائنسدانوں نے چوہیوں اور سیل کلچر میں کامیاب لیبارٹری ٹیسٹ مکمل کیے ہیں۔
اس سٹڈی کے مصنف پرو فیسر ڈکسن کا کہنا ہے کینسر پر sulforaphanسیلز کے اثرات جاننے کے لیے پہلے بھی اسٹڈیز کی جا چکی ہیں لیکن اس حالیہ اور تازہ اسٹڈی سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ کینسر سیلز کو سینے کے کینسر کا سبب بننے والے اسٹیم سیلز اور انکے پھیلائو کو کافی حد تک روکتا ہے اور انہیں ایک حد میں رکھتا ہے۔اس نئے تصور سے معلوم ہوا کہ کینسر کے علاج یا ا س سے بچائو میں sulforaphaneسلفورا فانے نامی کیمیکل یا بروکلی کا رس بہت اہمیت رکھتا ہے۔کیونکہ یہ کینسر کے اسٹیم سیلز کو نشانہ بنا کر انہیں ہلاک کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔اس ریسرچ سٹڈی اور اس کے نتائج پہ ایک رپورٹ کلینیکل کینسر ریسرچ جنرل میں شائع ہوئی ہے۔
ریسرچ کرنے والے ماہرین کے مطابق برطانیہ میں ہر سال سینے کے کینسر کے لگ بھگ چھیالیس ہزار کیسز منظر عام پر آتے ہیں۔جن میں سے اوسطاً بارہ ہزار کے لگ بھگ خواتین اپنی جانیں گنوا بیٹھتی ہیں۔
موجودہ کیمو تھراپی کے طریقے یا پلان کینسر اسٹیم سیل کے خلاف کام نہیں کرتے ۔یہی وجہ ہے کہ یہ بیماری بار بار پلٹ پلٹ کر آتی ہے اور مسلسل پھیل رہی ہے۔اس وقت ماہرین بروکلی سے کیمیکل نکالنے اور اسے محفوظ کرنے کا طریقہ اور تیار کرنے کے طریقوں پر ریسرچ کر رہے ہیں۔جس کے بعد وہ اس پراسس کو ٹیسٹ کرنے کے لیے ایک کلینکل ٹرائل شروع کریں گے۔
بروکلی نامی سبزی کا تلخ ذائقہ عام طور سے اسے لوگوں کے لیے نا پسندیدہ بنا دیتا ہے۔لیکن صحت کے حوالے سے اس کی افادیت کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔اس پر ایسی اسٹڈی بھی کی گئی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بروکلی میں موجود ایک کیمیکل ڈی این اے کی سیلز کی مرمت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔دیگر شواہد تجویز کرتے ہیں کہ یہ سبزی شریانوں کو صحتمند رکھتی ہے اور ضیابطیس کی وجہ سے دل کی خون کی نالیوں کو پہنچنے والے نقصان کو بھی پورا کر دیتی ہے۔بروکلی وٹامن سی اور فائبر سے مالا مال ہوتی ہے۔اس کی شفا بخشی کو آہستہ آہستہ ساری دنیا تسلیم کر لے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں