اگر بڑھاپے میں بھی صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو 30 سال کے ہوتے ہی یہ چیز کھانا چھوڑ دیں، سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز بتادیا

45

بڑھاپے میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو صحت مند اور متحرک زندگی گزارتے ہوں لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسی چیز بتا دی ہے جسے درمیانی عمر میں ترک کرکے بڑھاپے میں صحت اور طویل عمر پائی جا سکتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ چیز ’جنک فوڈ‘ ہے، یعنی غیر صحت بخش بازاری اشیاء۔ سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ 30سال کی عمر کو پہنچ کر جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیتے ہیں وہ 60سال سے زائد عمر میں بھی صحت مند اور متحرک زندگی گزارتے ہیں۔“

یونیورسٹی آف ساﺅتھ ہیمپٹن کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا کہ ”30سال کی عمر کے بعد اپنی خوراک سے زیادہ چکنائی والی اور بازاری خوراک نکال دیتا اور نباتات سے حاصل کردہ خوراک زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا بڑھاپے میں صحت مندی اور طویل عمر کا باعث بنتا ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر سیان روبنسن کا کہنا تھا کہ ” جو لوگ درمیانی عمر میں مکھن وغیرہ کی بجائے زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں اور گوشت کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں ان کی صحت بہترین رہتی ہے خواہ وہ عمر کے جس حصے میں بھی ہوں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں