انجمن ترقیٔ اردو برطانیہ لندن کا عالمی مشاعرہ

کینیڈا کے ادبی اسکالر تسلیم الٰہی زلفی کے اعزاز میں منعقد ہ مشاعرہ کی صدارت رضاء علی عابدی نے کی

لندن۔ 25اپریل 2015(رپورٹ:نجمہ عثمان)انجمن ترقیٔ اردو خواتین برطانیہ لندن نے مہمانِ خصوصی کینیڈا کے نامور ادبی اسکالر تسلیم الٰہی زلفی کے اعزاز میں سالانہ بین الاقوامی مشاعرہ کا اہتمام کیا جس کی صدارت بی بی سی لندن اردو سروس کی ممتاز شخصیت رضاء علی عابدی نے کی جبکہ مہمانِ اعزازی پاکستان کی معروف شاعرات سیما غزل اور عذرا آفتاب تھیں۔ انجمن کی جنرل سیکریٹری اور منتظم نجمہ عثمان کی نظامت میں منعقد ہونے والے اس مشاعرہ میں معروف براڈکاسٹر آصف جیلانی اور محسنہ جیلانی نے خصوصی شرکت کی۔جبکہ بطور مشیر و معاون جاوید شیح شامل تھے۔
جن شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا ان میں:نجمہ عثمان’باسط کانپوری’مظفر احمد مظفر’نسیم انصاری’غالب ماجدی’یشب تمنا’ عامر امیر’مصطفی شہاب’ایوب اولیائ’حمیدہ معین رضوی’محسنہ جیلانی’رفعت شمیم’عقیل دانش’جبیں غزل انصاری’رخسانہ رخشی’ہلال فرید’عذرا آفتاب’سیما غزل اور مہمانِ خصوصی تسلیم الٰہی زلفی۔آخر میں رضاء علی عابدی نے اپنے صدارتی خطاب میں انجمن ترقیٔ اردو برطانیہ کو اس کامیاب مشاعرہ کے انعقاد اور اردو زبان و تہذیب کی ترویج و بقاء کے سرگرمِ عمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔لذتِ کام و دہن کے بعد یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

نجمہ عثمان (جنرل سیکریٹری)
انجمن ترقیٔ اردو خواتین برطانیہ ۔لندن
فون نمبر: 044 20 8393 8543

اپنا تبصرہ لکھیں