اس سال 94000کی تعداد میں طلبا استاد بننے کی تعلیم حاصل کریں گے

اس سال 94000کی تعداد میں طلبا استاد بننے کی تعلیم حاصل کریں گے۔مزید برائے محکمہ تحقیقات نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اس سال موسم خزاں میں 94000طلباوطالبات اساتذہ بننے کی تعلیم حاصل کریں گے جبکہ زیادہ تر طلبا بچوں کے پرائمری سکول میں پڑھانا چاہتے ہیں جبکہ ہمیں زیا دہ اساتذہ کی ضرورت ہائی سکول میں ہے ۔ 10,000کے قریب طلبا مختلف مضامین میں سپیشلسٹ بنیں گے۔ بچوں کے سکول میں مزید ٹیچرز کی ضرورت ہے ۔ حکومت نے اس بات کی پیش کش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبا اساتذہ بنیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو استاد بننے کے لئے مواقع ملنے چاہیے ۔ اس کے علاوہ ایک نئی ماسٹرز کی تعلیم بھی شروع ہو رہی ہے۔ سیاست دان کا کہنا ہے کہ ہمیں بچوں کے سکولوں میں زیادہ اساتذہ کی ضرورت ہے اگر ہم نے ابھی سے اس بات پر دھیان نہ دیا تو مستقبل میں ہمیں بچوں کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ ناروے کو شعبہ صحت میں نئی نرسز کی ضرورت ہے اور یہ شعبہ طلبا میں پہلے ہی پسندیدہ ہے۔ اس وقت تقریبا 7000طلبا شعبہ صحت میں زیر تعلیم ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں