اسلامک کلچرل سنٹر میں ہیلتھ سمینار

ا”طاقتورمومن ال تعالی کو زیادہ پسند ہے بنسبت کمزور مومن کے”۔ دور جدید نےانسان زندگی کو بہت سہل بنا
دیا ہے بہت سے ایسے کام جو زمانہ قدیم میں انسان اپنے ہاتھ سےکرتاتھا اج انکو مشینوں کے ذریعے سے سر
انجادیتا ہے۔اس سہل پسندی نےانسان کو طرح طرح کے صحت کے مسائل سےدوچارکردیا ہے”ماہرین صحت کے
مطابق بیماریوں کا انسان کے رہن سہن سےگہرا تعلق ہے انسانی صحت کی درستی کا انحصار متوازن غذا اور
ورزش کو معمول بنانے پر ہے۔اپنے معمولت کو صحت مند بنانے کے لئے متوازن غذا کے متعلق جاننا اس لئے اہمیت
رکھتا ہے کہ مارکیٹ میں بے شمار اقسام مضرصحت یا کم از کم نقصاندہ اور بیماریوں کا باعث بننے والی
اشیاء دستیاب ہیں اور ان میں سے اکثر کوانسان ان کے نقصانات سے اگاہ ہوئے بغیر روزانہ استعمال کرتاہے۔” یہ
باتیں ہیلتھ سمینار میں غذائی ماہر(نیوٹریشن)فائزہ صدیقی صاحبہ نے پریزینٹیشن کی مدد سے سامعین سمینار
کو بتائی۔جبکہ اسی سمینار میں ڈاکٹر صائمہ فاروقی نے “خواتین میں چھاتی کے کینسر ” کے متعلق تفصیل سے
اگاہ کیا۔ “ناروے میں ہر دسویں خاتون میں چھاتی کےکینسر کے امکانات پائے جاتے ہیں انہوں نےکینسر کی
اقسام اور نارویجن ہسپتالوں میں علج کے طریقہ کار سے سامعین کو اگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایشیائی خواتین
میں کینسر کے امکانات کم ہیں بنسبت مغربی عورت کے اور اسکی وجوہات میں ایشیا میں خواتین کی جلدی عمر
میں شادی کا ہو جانا اور ماؤں کو اپنے بچوں کو دودھ پلنا بھی ہو سکتا ہے۔” انکا کہنا تھا کہ تمام خواتین کو
چاہیے کہ وہ خود گھر میں اپنا چیک اپ کرتی رہیں اور چھاتیوں میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کو ہر گز نظر
انداز نہ کریں۔ فورا اپنے ڈاکٹر کو اس سے اگاہ کریں بالخصوص پچاس سالہ خواتین تو سال میں ایک بار میمو
گرافی کو اپنا معمول بنائیں۔” سمینار کا اختمام دُعا اور مہمانوں میں نظم خواتین اسلمک کلچرل سنٹرکی طرف
سے تحائف اور شرکاء سمینار کی بھر پور تالیوں سے ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں