آج یکم ستمبر سے اوسلو میں ٹول ٹیکس کی قیمتوں میں اضافہ

آج یکم ستمبر سے اوسلو سے باہر رہنے والوں کے لیے ٹول ٹیکس کی فیس میں تین سو کراؤن ماہانہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوسلو سے باہر رہنے والے افارد جن کے پاس الیکٹرک گاڑیاں جو کہ رش ٹائم کے علاوہ اوسلو میں لائی جائیں گی انکے مالکان کو چار سو کراؤن ماہانہ ادا کرنا پڑیں گے۔ ٹول ٹیکس کی قیمتوں میں پہلے دو اضافے موسم گرماء سے پہلے ہوئے تھے۔جبکہ اگلا اضافہ جنوری دو ہزار چوبیس میں کیا جائے گا۔
ہائیبرڈ گاڑیاں جو رش ٹائم میں اوسلو شہر میں داخل ہوں گی انکے ایک مرتبہ داخلہ فیس چونتیس کراؤن ہو گی۔جبکہ عام وقت کی داخلہ فیس اٹھائیس کراؤن لی جائے گی۔
جبکہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کی ٹول ٹیکس فیس اس سے بھی ذیادہ ہے جو کہ بتیس اور سینتیس کراؤن ہے۔
NRK/ UF

اپنا تبصرہ لکھیں