ہڑتالی پائلٹوں کا ٹریڈ یونین پر عدم اعتماد
نارویجن ٹی وی چینل این آر کے سے بات کرتے ہوئے نارویجن فضائی کمپنی کے پائلٹوں نے کہا کہ ہمیں ٹریڈ یونین کے سربراہ سے ذیادہ اپنی کمپنی کے سربراہ شوس پر اعتماد ہے۔اس وقت ٹریڈ یونین پارات PARAT ہڑتال کروا رہی ہے لیکن تمام پائلٹ ٹریڈ یونین سے اتفاق نہیں رکھتے۔ان کا کہنا ہے کہ یونین ہماری ملازمتوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
ایک گفتگو کے دوران ہڑتالی پائلٹوں نے کہا کہ ٹریڈ یونین وقت کے تقاضوں کو نہیں سمجھ رہی۔انہیں یہ بات سمکجھنی چاہیے کہ ساری دنیا میں کم قیمت وں کو ترجیح دی جاتی ہے ۔اسی طرح نارویجین بھی ایک سستی کمپنی ہے۔اس لیے یہاں پائلٹوں کو وہ سہولتیں نہیں مل سکتیں جو مہنگی فضائی کمپنیاں دیتی ہیں۔
NTB/UFN