کینیڈا سے ٹوٹ کر الگ ہونے والا زمین کا حصہ دنیا کے اُس کونے میں مل گیا کہ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

کینیڈا سے ٹوٹ کر الگ ہونے والا زمین کا حصہ دنیا کے اُس کونے میں مل گیا کہ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

 اربوں سال قبل کینیڈا سے ٹوٹ کر الگ ہونے والا زمین کا حصہ دنیا کے ایسے کونے میں دریافت کر لیا گیا ہے کہ معلوم ہونے پر سائنسدان بھی ششدر رہ گئے۔ گلوبل نیوز کینیڈا کی رپورٹ کے مطابق زمین کا یہ ٹکڑا 1ارب 70کروڑ سال قبل کینیڈا سے ٹوٹ گیا تھا۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ یہ ٹکڑا شمالی آسٹریلیا میں موجود ہے۔ ماہرین نے اس ٹکڑے کی زمین کے ٹیسٹ کیے جن سے معلوم ہوا کہ اس ٹکڑے کی ارضیاتی ساخت براعظم آسٹریلیا کی ارضیاتی ساخت سے یکسر مختلف ہے۔ جب ماہرین نے اسے کینیڈا کی ارضی ساخت سے ملایا تو حیران کن طور پر وہ اس کا حصہ ثابت ہو گئی۔
آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ان دونوں ملکوں کے بعض حصے اربوں سال قبل ایک ہی براعظم کا حصہ تھے۔ اس قدیم ’سپر براعظم‘ کا نام Nunaتھا۔ پھر اس سے ایک حصہ ٹوٹ کر الگ ہو گیاجس کی اب آسٹریلیا میں دریافت ہوئی ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کے رکن ڈاکٹر ایڈم نورڈسوان کا کہنا ہے کہ ” آسٹریلیا میں اس ٹکڑے پر اس وقت ایک قصبہ آباد ہے جس کا نام جارجیا ٹاﺅن ہے۔یہ ٹکڑا کینیڈین شیلڈ سے ٹوٹ کر ممکنہ طور پر سمندر میں آزادانہ سفر کرتا ہوا شمالی آسٹریلیا کے ساتھ آ کر مل گیا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں