کورونا وائرس ویکسی نیشن کے بعد سفری اجازت ملنے کے امکان کے ساتھ ہی ایئر لائنز اور ہوٹلز کی بکنگ میں اضافہ ہوگیاہے۔ہسپانوی وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ اگر ویکسین پاسپورٹ پر اتفاق نہ ہو سکا تو برطانیہ کے ساتھ پلان پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ 17 مئی سے سفری پابندیاں ختم کر سکتاہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی برطانوی سیاحوں کی جانب سے بکنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔اسپین آئیبیزا کے ساحل پر ہوٹل بکنگ میں 250 فیصد اور ماربیا کے ہوٹل کی بکنگ میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
ایئر لائنز کی جانب سے بھی بکنگ میں اضافے کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق موسم گرما کے مہینوں کیلئے ٹکٹوں کی فروخت چار گنا بڑھ گئی ہے۔چھٹیوں کی بکنگ کرنے والی کمپنی ٹی یو آئی کے مطابق سپین،یونان اور ترکی کے لئے بکنگ میں 600 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔