editor on دماغستان —قسط 5: ذہنی جھماکے: “شبانہ ڈئیر بہت اچھا سوال ہے آپ کا دراصل یہی تو اصل جنگ ہے انسا ن اور شیطان کی ۔۔۔۔…” مئی 8, 06:32
Shabana khalid on دماغستان —قسط 5: ذہنی جھماکے: “مجھے یہ جاننا ھے بندے کو نماز میں دنیا جہاں کے خیالات کیوں آتے ھیں یہ بہت ضروری سوال ھے؟” مئی 4, 09:01
shazia on وقت کے پار ( آخری قسط): “جی شہلائ جی کافی علامتی کہانی ہے جسے میں ایبسٹرک ادب بھی کہتی ہوں بالکل ایبسٹرک آرٹ کی طرح۔۔۔۔مگر جاندار…” مئی 1, 13:06
گجرات: ( ) مرکز اہلسنت نیک آباد سے عالمی تنظیم اہلسنت کے شعبہ خدمت خلق ”افضلیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن” کے زیراہتمام سیلاب متأثرین کیلئے ایک اور امدادی قافلہ روانہ کردیا گیا۔ حضرت پیر محمد افضل قادری کی زیرقیادت افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کے رضا کاروں نے دریائے چناب کے کنارے کوٹ قطب دین اور کوٹ نتھو میں سیلاب زدگان میں نقدی، آٹا، چاول، گھی، دال، چینی، دودھ، چائے اور ریڈی میڈ کپڑے تقسیم کئے۔ اس کارخیر میں حاجی محمد اسلم جنجوعہ، ملک محمد اسلم، طارق بیگ مرزا اور دیگر احباب نے تعاون کیا جبکہ حاجی محمد اکرم جماعتی نے قافلہ کے ہمراہ جاکر نقد امداد کی صورت میں حصہ لیا۔ اس سے قبل بھی مرکز اہلسنت نیک آباد سے حضرت پیر محمد افضل قادری کی زیرقیادت کئی قافلے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مختلف متأثرہ علاقوں میں پہنچے اور وسیع اشیاء خورد ونوش، ادویات، ریڈی میڈ کپڑے، بستر اور دیگر سامان ضرورت تقسیم کیا۔ جبکہ قادر آباد کے نواح میں آسمان تلے بیٹھے ہوئے متأثرین سیلاب کیلئے بہت بڑی خیمہ بستی قائم کی گئی۔ علاوہ ازیں حافظ آباد، نارووال، منڈی بہاؤ الدین اور دیگر علاقوں میں متاثرین کیلئے ”میڈیکل کیمپ” اور ”موبائل میڈیکل ڈسپنسریز” کا اہتمام کیا گیا جن سے ان گنت مستحقین نے فری علاج کروایا۔ ونی کے تارڑ، حافظ آباد، فتووالا، قادر آباد، منڈی بہاؤالدین، ظفر وال، نارووال، گجرات اور دیگر علاقوں میں امدای سامان کے ٹرک روانہ کئے گئے۔ سامان ضرورت کے ہزاروں کارٹن، اشیائے خور د و نوش جن میں چاول، آٹا، چینی، گھی، دال، چائے ،دودھ ،پتی اوردلیہ وسیع پیمانے پر تقسیم کیا گیا۔ علاوہ ازیں ”افضلیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن” کے رضا کاروں نے چناب کے سیلابی ریلے سے زبردست تباہی والوں علاقوں میں شاندار خدمات انجام دیں۔ جبکہ عید کے موقع پر بھی متاثرین سیلاب میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو حسب سابق حالیہ تباہ کن سیلابوں اور بارشوں میں امدادی کاروائیوں میں ”افضلیہ ویلفیئر فاؤنڈیش” کا ایک بار پھر زبردست کردار رہا ہے۔ جبکہ ”افضلیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن” کی جانب سے متأثرین سیلاب کی امداد کا سلسلہ ابھی تک جاری وساری ہے۔
علامہ قیصر قادری، دفتر مرکز اہلسنت نیک آباد
Recent Comments