سٹاک ہوم(عارف کسانہ) ناروے کی دورہ پر آئی ہوئی پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم نے اپنے افتتاحی میچ میں میزبان ملک کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ ناروے کی ٹیم بھی بہت اچھا کھیلی مگر پاکستانی بچوں کی ٹیم نے ایک گول کرکے پہلا میچ جیت لیا۔ پاکستان سرمایہ کاری بورڈ ناروے کے راجہ ناصر حسین نے پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستانی بچے اگلے میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔