پچھلے چند برسوں میں ناروے کی توجہ موسمی تبدیلیوں کے مسائل سے ہٹ کر مذہبی مسائل کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔ایک سال قبل تک تئیس فیصدنارویجن کے خیلا میں دنیا کا سب سے بڑا مسلہء موسمی تبدیلیاں تھا لیکن اب سب اس بات پر متفق ہیں کہ مذہبی تنازعات دنیا کا سب سے بڑا مسلہء ہیں۔یہ سروے رپورٹ نارویجن اخبار داگ بلادے کے لیے ایم ایم آئی نے کی ہے۔اس کے مطابق دنیا میں آب و ہوا سے متعلق مسائل تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بیماریوں سے بچائو،صاف پانی کی دستیابی اور غربت جیسے مسائل ذیادہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔
یورپین ممالک کی اکثریت مذہبی مسائل اور دہشت گردی کے مسائل کے بارے میں ذیادہ پریشان ہے۔یہ بات نارویجن انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائیریکٹر Ulf Sverdrup یلف سورد روپ نے نارویجن اخبار ڈاگ بلادے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ناروے کی باری اگست میں آئی جب دہشت گردی کی دھمکی ناروے کو دی گئی۔جس کے نتیجے میں وزیر انصاف نے ایمرجنسی نافذ کر کے نارویجن سرحدوں پر اضافی سیکورٹی تعینات کی۔
NTB/UFN