اوسلو(عقیل قادر) ناروے کی سماجی تنظیم ہیومن کیئر اینڈ رائٹس نے گذشتہ دنوں پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز فنکار مصطفی قریشی، فلم ڈائریکٹر اکرم ملک میتلا، حمزہ شریف کے پولیٹیکل سیکریڑی وسیم قادر اور پیرس سے تشریف لائے ہوئے معروف سماجی رہنما مرزا افضل کے اعزاز میں اوسلو کے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا جن میں طاہر خان، طارق محمود، شاہد رسول، ایم پی اے اوسلو سٹی کونسل ڈاکٹر مبشر بنارس، کونسلر ضلع گرورد محمد قاسم، چیف آرگنائزر پاک ناروے فورم چوہدری اسماعیل سرور، کاشف شافہ، علی مرزا، ڈپٹی میئر درامن یوسف گیلانی، نائب صدر ہیومن سروسز عنصر حسین، احسن عزیز، بابر منیر، احسن محمود، راجہ عاشق، قمر عباس ٹوانہ، علی مدثر، چوہدری وسیم شہزاد، خالد کسانہ اور دیگر شامل ہیں۔ مہمانوں نے ہیومن کیئر اینڈ رائٹس اور اس تنظیم کے روح رواں ادریس احمد کا شکریہ ادا کیا اور انکے تنظیم کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔