اس سال ںناروے میں ہونے والے فٹ بال ٹورنامنٹ میں تمباکو نوشی اور نسوار کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔ناروے کے تمام بچوں کا یہ حق ہے کہ انہیں ایک تمباکو نوشی اور نسوار کے اثرات سے پاک ماحول مہیاء کیا جائے۔اس سال س ے تمام اسکولوں اور نرسریوں کو تمباکو نوشی اور نسوار کے مضر اثرات سے پاک کر دیا جائے گا۔
دنیا کے پہلے تمباکو فری ٹورنامنٹ کا انعقاد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ اس بات کا اظہار ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری Frode ki Vog فرودے کی ووگ نے ایک بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ داگ فین نے سن دو ہزار چار میں تمباکو فری قانون بناکر ایک بڑی خدمت کی ہے۔اور مزید کہا کہ ٹورنامنٹ اور تمباکو نوشی کو کوئی جوڑ نہیں بنتا۔یہ صحت،روح اور سماجی تعلقات سب کے لیے نقصان دہ چیز ہے۔
NTB/UFN