میتا مارت پچھلے برس بھی نوجوانوں کے پروگرام میں شریک ہوئی تھیں۔ا سپروگرام میں تارکین وطن نو جوانوں نے ایک ڈاکومنٹری فلم لانچ کی تھی۔نوجوانوںکی آرگنائیزیشن ویبرو کے لیے شہزادی میتا مارت کی شمولیت بہت اہمیت رکھتی ہے۔اس سال سوزن ٹو میں بھی میتا مارت کی شمولیت کی توقع ہے۔نوجوانوںکی تنظیم کے سربراہ فریڈرک موسس نے ایک بیان میں میتا مارت کی شمولیت پر خوشی کا ظہار کیا۔فریڈرک نے کہا کہ نئی ڈاکومنٹری فلم نو جوانوں میں معاشرے کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور رول ماڈل بننے میں مدد گار ثابت ہو گی
فلم کی نمائش کے موقع پر اس بارے میں مباحثہ بھی ہو گا۔ویبرو تنظیم نو جوانوں کے مقاصد کے لیے کام کرتی ہے۔اسکولوں میں وزٹ،پراجیکٹ اور سمر فیسٹیول کے ذریعے تنظیم نے نارویجن اور غیر نارویجن نو جوانوں کی بڑی تعداد کو اس میں شامل کر لیا ہے۔
تنظیم کے سربراہ موسس نے کہا کہ ہم ان تمام اسکولوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جہاں ہم لوگ اپنی فلم لے کر گئے جو کہ فری ٹائم میں دکھائی گئی ۔اس کے بعد طلباء نے ایسے موضوعات پر بحث کی جو کہ نو جوانوں کے موضوعات ہیں۔اب ان اسکولوں کی خواہش ہے کہ ہم پھر سیزن ٹو فلم لے کر وہاں جائیں۔
یہ تنظیم نو جوانوں کو پیش آنے والے چیلنجز کے لے کامکرتی ہے تاکہ ایک بہتر ملٹی کلچرل نارویجن معاشرہ تشکیل پا سکے۔
NTB/UFN