جمعرات کی صبح جب مشرقی ناروے کے لوگ اٹھے تو باہر برف کے ڈھیر پائے۔اکثر لوگوں کے مطابق پورے موسم سرماء میں اتنی بر ف نہیں پڑی جتنی موسم سرماء کے اختتام پر پڑی ہے۔دارلحکومت اور اس کے مضافاتی علاقے میں تیز ہوا کے ساتھ کئی گھنٹے تک برفباری جاری رہی۔اس وجہ سے سڑکوں اور فضاکی ٹریفک تعطل کا شکار ہو گئی۔بسیں سارا دن کھڑی رہیں جبکہ اوسفولڈ کائونٹی کے شہر ساس برگ سے بس چھ گھنٹے لیٹ ہو گئی ۔جبکہ اسکا فاصلہ عموماًسوا گھنٹے میں طے ہو جاتا ہے۔ٹرینیں اور ٹرامیں چلتی رہیں لیکن وہ بھی تعطل کا شکار ہوئی تھیں۔
NTB/UFN