لُکار کی تقریب رونمائی اور مشاعرہ

علمی و ادبی جریدے سہ ماہی تمام کے زیر اہتمام سرائیکی زبان کے نامور شاعر محمد زہیر احمد کے دوسرے شعری مجموعے ”لکار” کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب رونمائی7جون2015 کو شام 4 بجے جناح ہال میانوالی میں منعقد کی جارہی ہے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر سرور نیازی کریں گے۔مہمان خصوصی امان اللہ ارشد ہیں اور مہمان اعزاز ساحر رنگ پوری (مظفر گڑھ) پروفیسر علی اعظم بخاری، ڈاکٹر آصف مغل اور مظہر نیازی ہیں۔تقریب کی نظامت معروف شاعر اور نثر نگار علی عرفان کریں گے۔دوسری نشست مشاعرہ کی ہوگی جس میں تمام مقامی نمائندہ شاعر کلام پڑھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں