غیر ملکی والدین کے لیے ملازمتیں `

غیر ملکی والدین کے لیے ملازمتیں

اوئے گورڈ  کمیونٹی میںNOVA  اور  NAV    ناو اور نووا

تنہا رہ جانے والے یا علیحدگی حاصل کرنے والے والدین کیلے ملازمتیں تلاش کرنے کا کام کررہی ہے۔ابھی تک اس پراجیکٹ میں کامیابی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔اس پراجیکٹ میں حصہ لینے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہاں ذیادہ تحفظ ،ذیادہ بہتر احساسات اور سیکھنے کی فضاء محسوس کر رہے ہی  NOVAسے منسلک   محققین آئینہ وند وولد اور الزبتھ ہانسن کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام مختلف آرگنائیزیشنوں اور یورپین یونین کے اشتراک سے کامیاب ہو رہا ہے۔
اس پروگرام کے تحت چار ہفتے کے تھیوری کورس اور آٹھ ہفتے کے ٹریننگ کورس شامل ہیں۔ان کورسز کی وجہ سے ممبران میں شخصی اور نفسیاتی سطح پر خاص اضافہ ہوا ہے۔
ان کورسز میں حصہ لینے والوں کو انکے حقوق کے بارے میں قوانین بتائے گئے ہیں۔اور اس کے ساتھ انہیں درخواستیں لکھنے کے طریقے بھی سکھائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں