عالمی بنک کے تعاون سے پنجاب میں یہ اہم کام کرنے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

عالمی بنک کے تعاون سے پنجاب میں یہ اہم کام کرنے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب میں گرین اینڈ کلین مہم چلانے کااعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم ماحولیات پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں،کلین اینڈ گرین منصوبہ وزیراعظم کوبہت عزیز اور ان کے دل کے قریب ہے۔کلین اینڈگرین پنجاب مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے خاص طور پرپنجاب کو متاثر کیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کو بھرپور اندازمیں چلایا جائیگااس حوالے سے عالمی بینک کےساتھ پروگرام لانچ کر رہے ہیں۔رکشوں کی کٹ سے متعلقایک الگ منصوبہ بھی گرین اینڈ کلین پنجاب مہم میں شامل ہے ۔ہمارے دین میں ہے”صفائی نصف ایمان ہے“کوعملی طور پر اپنانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہاوزیراعظم ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں