سپین کے بادشاہ کی کی شان میں گستاخی کرنے والے گلو کار پابلو ہیسل کی گرفتاری کے موقع پر شروع ہونے والے ہنگامے دو روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔آج بارسلونا میں پرتشدد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا اور آتش گیر مادہ پھینک کر پولیس وین کو آگ لگادی۔بارسلونا لارمبلہ کے علاقے میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی۔ آج کاتالونیا کے گورنر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ پرتشدد مظاہروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی یہ کسی صورت آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتا۔