تائیوان میں ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ پرواز شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی موٹر وے کے پل سے ٹکرا کر دریا میں گر گیا۔اس حادثہ میں اب تک انیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جبکہ کئی افراد جہاز کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ان پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے حفاظتی عملہ بر سر پیکار ہے۔یہ حادثہ بدھ کی صبح تائیوان میں ہوا۔تباہ ہونے والاہ مسافر بردار طیارہ ٹرانس ایشیا ء کی ملکیت تھا۔یہ تائیوان کی تیسری بڑی فضائی کمپنی ہے۔اس میں کل ترپن افراد سوار تھے جن میں عملے کے پانچ افراد بھی شامل تھے۔جہاز کے ہوائی اڈے سے پرواز کرتے ہی کنٹرول روم میں پائلٹ کی گلو گیر آواز میں پیغام سنائی دیا کہ جہاز کی موٹر میں آگ لگ گئی ہے۔یہ ہوائی جہاز ہوائی کمپنی نے پچھلے برس ہی خریدا تھا۔
NTB/UFN
کتنے لوگ اس حادثے می ہلاک ہووے ہیں؟
عمران یہ دیکھیں دوسری لائن میں تعداد لکھی ہے ہو سکتا ہے بعد کی اطلاع میں یہ تبدیل ہو گئی ہو۔بہر حال بہت افسوس ناک حادثہ تھا۔