بچے کی پیدائش، اس کی آنکھیں دیکھ کر ماں نے اپنا بنانے سے انکار کردیا، انتہائی دردناک کہانی

بچے کی پیدائش، اس کی آنکھیں دیکھ کر ماں نے اپنا بنانے سے انکار کردیا، انتہائی دردناک کہانی

) گزشتہ دنوں روش میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جس کی آنکھیں ہی نہیں تھیں۔ بچے کی یہ حالت دیکھ کر اس کی ماں نے اسے اپنانے سے انکار کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لٹل الیگزینڈر نامی یہ بچہ جسے ہسپتال کی نرسیں ’ساشا‘ کے نام سے پکارتی ہیں، جسمانی اعتبار سے بالکل صحت مند ہے۔ اس میں پیدائشی طور پر صرف ایک ہی نقص آیا اور وہ یہ کہ اس کے دیدے ہی نہیں تھے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چونکہ ساشا کے پیدائشی طور پر دیدے ہی نہیں تھے چنانچہ یہ زندگی میں کبھی بھی دیکھ نہیں پائے گا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب تک دنیا میں صرف تین بچے ایسے پیدا ہوئے ہیں جن کے پیدائشی طور پر آنکھوں میں دیدے ہی نہیں تھے اور ساشا ان تین میں سے ایک ہے۔ اس بچے کی پیدائش سائبیریا کے شہر تومسک میں ہوئی اور دو ماہ گزر جانے کے بعد بھی یہ ہسپتال میں ہی ہے اور نرسیں اس کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ ایک نرس کا کہنا ہے کہ ”ساشا بالکل باقی بچوں کے جیسا ہی ہے، بلکہ ان سے زیادہ پیارا ہے۔ وہ اسی طرح کھیلتا اور مسکراتا ہے جس طرح آنکھوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کھیلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں