Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/d/7/4/urdufalak.net/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اسٹیٹ آئل کمپنی کے مزید دو ملازم حفاظت کے ساتھ روانہ

اسٹیٹ آئل کمپنی کے مزید دو ملازم حفاظت کے ساتھ روانہ

ہفتہ کی صبح اسٹیٹ آئل کمپنی کے مزید دو ملازمین کو الجیریا کے ہنگامی حالات سے  حفاظت کے ساتھ نکال لیا گیا ہے۔ایک ملازم کو پہلے ہی ناروے روانہ کیا جا چکا ہے۔جب کہ دوسرے ملازم کو ہفتے کتے روز کسی بھی وقت روانہ کر دیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع اسٹیٹ آئل کے سی او  ہیگے لند نے ہفتے کی صبح ایک پریس کانفر نس میں دی۔انہوں نے کہا کہ کمپنی اب تک سترہ میں سے گیارہ ملازمین کو  الجیریا کی ہنگامی صورتحال میں سے نکال چکی ہے جبکہ باقی ملازمین کو حفاظت کے ساتھ  اس صورتحال میں سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ الجیریا سے اب تک اکیاون افراد کو بحفاظت گھر پہنچانے کا بندوبست اسٹیٹ آئل کی طرف سے کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں