اردو فلک عیدالفطر کمپین

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گی اور ماہ رمضان کی برکات سمیٹنے کے بعد اب عید کی تیاریوں میں مصروف ہوں گی۔ سوچا تھوڑی سی خوشیاں ہمارے ساتھ بھی بانٹ لیں۔ عید ملن پارٹی تو بعد میں ہو گی تب تک گروپ میں عید منا لیں۔آپ کو کرنا یہ ہو گا کہ آپ اپنی تصاویر شئیر کریں مثلاً گھر کی سجاوٹ کی، بچوں کے عید کے کپڑوں کی اور ہاں کھانوں کی اور اسکے ساتھ کھانوں کی ترکیب یا کم از کم نام تو ضرور بتائیں۔
فیالحال یہ تصاویر میں اور شہلاء سائٹ پہ لگائیں گے پھر بعد میں آپ کو بھی لگانا سکھا دیں گے۔عیدی تو سب حصہ لینے والوں کا حق ہے جو کہ آپ کے نام کے ساتھ ایک عید کارڈ کی صورت میں ہو گی اور باقی عیدی عید ملن پارٹی پر ملے گی۔
گروپ کے علاوہ جو لوگ حصہ لینا چاہتے ہیں وہ کمنٹ باکس میں اپنا موبائل نمبر بھیج دیں تاکہ انہیں بھی گروپ میں شا مل کیا جا سکے۔
کمپین پورا ہفتہ رہے گی اور جیتنے والوں کے اسکور کا اعلان ہفتہ کے دن سات مئی کو کیا جائے گا۔کہ کس کو ملے گی عیدی اور کس کو ملے گا گفٹ۔ عیدی تو فوراً پہنچ جائے گی مگر گفٹ کے لیے تھوڑا سا انتظار کرنا پڑے گا۔

کیٹاگری میں : ادب

اپنا تبصرہ بھیجیں