اس تصویر میں جو مرد ہاتھ باندھے اپنی بیوی کی طرف چہرہ کیے تھکن سے چور کھڑا ہے اسے میں نے آدھا گھنٹہ ایسے ہی کھڑا دیکھا اس نے حرکت اس وقت کی جب ڈاکٹر نے اسکی بیوی کو ایمرجنسی وارڈ سے رخصت دی ۔
میرے ایک عزیز کی گزشتہ رات ڈھائی بجے اچانک طبیعت خراب ہو گئی ایمرجنسی میں پہنچے تو یہ فیملی پہلے سے موجود تھی خاتون کو ڈرپ لگی ہوئی تھی اور انکا شوہر ایسے ہی ہاتھ باندھے بیوی کے آنکھیں کھولنے کا منتظر تھا
یہ اس وقت تک ایسے ہی کھڑا رہا سٹاف نے دو تین دفعہ بیٹھ جانے کا کہا لیکن یہ نھیں بیٹھا
پھر انکی بیوی جو شاید سو رہی تھیں وہ اٹھیں اس وقت تک ڈرپ بھی ختم ہو گئی اس نے اٹھتے ہی اپنے خاوند کا ہاتھ تھام لیا مجھے لگا جیسے خاوند کے مردہ جسم میں جان آ گئی ہو اس نے نرس کو بلایا ڈرپ ریموو ہوئی اور انھیں گھر جانے کی پرمیشن مل گئی۔
اس تصویر پر بہت سارے کیپشنز لکھے جا سکتے ہیں لیکن یہ تصویر ایک احساس ہے ایک وفادار مرد اور مخلص بیوی ایک ہی فریم میں نظر آ رہے ہیں
یہ ایک ایسی خاص اور حساس فیلنگ ہے جسے صرف زندہ،حساس اور محبت بھرا دل رکھنے والا ہی محسوس کرسکتے ہیں

Recent Comments