[11:25, 16.2.2026]
گل بہار بانو
: زرمینہ ایک چھوٹے سے قصبے میں رہتی تھی شعبان کا مہینہ ختم ہونے کو تھا ۔اور ہر طرف رمضان کی آمد کی باتیں ہو رہی تھیں ۔ایک دن زرمینہ سکول سے گھر آئی تو دیکھا کہ اس کی امی گھر کی اچھے طریقے سے صفائی کر رہی تھی۔ صبح سے اس کی امی گھر کی صفائی ستھرائی میں لگی ہوئی تھیں۔صفائی کرنے کے بعد اس کی ابو بازار سے کھجوریں اور راشن لے کر آئے ۔یہ سب سامان دیکھ کر زرمینہ حیرانی سے امی سے پوچھنے لگی کہ امی آپ اتنی تیاری کیوں کر رہی ہیں ۔کوئی مہمان آ رہا ہے ہمارے گھر ؟
امی نے مسکراتے ہوئے کہا بیٹا رمضان بہت بابرکت مہینہ ہے ۔جیسے ہم کسی معزز مہمان کے آنے سے پہلے گھر صاف کرتے ہیں ویسے ہی رمضان کے استقبال کی تیاری کرتے ہیں زرمینہ نے ننھا سا سوال کیا امی اور کون کون سی تیاری کرتے ہیں؟
اس پر اس کی امی نے اسے گود میں اٹھا لیا اور بتایا کہ بیٹا گھر کی مکمل صفائی کی جاتی ہے۔ کچن اور برتن اچھے طرح ترتیب دیے جاتے ہیں۔ عبادت کے لیے ایک صاف اور پرسکون جگہ بنائی جاتی ہے۔ کھانے کے لیے راشن کی خریدداری بھی پہلے مکمل کر دی جاتی ہے ۔
فریزر میں افطاری کی چیزیں تیار کر کے رکھ لی جاتی ہے۔ اور افطاری کے برتن الگ کر کے رکھ دیے جاتے ہیں دسترخوان یا ٹیبل کو اس طرح ترتیب دیا جاتا ہے ۔تاکہ سب مل کر بیٹھ سکیں۔ عبادات کا ماحول بنایا جاتا ہے ۔اس کے لیے قرآن پاک، جائے نماز اور تسبیح ایک جگہ رکھے جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس مہینے میں سماجی اور اخلاقی تیاری پہلے سے کی جاتی ہے ۔زرمینہ نے پوچھا اس کا کیا مطلب ہوا ؟
تو اس کی امی نے بتایا اس کا مطلب اس مہینے میں ضرورت مند لوگوں کی اور غریب مسکین لوگوں کی مدد کرنے کا ارادہ کیا جاتا ہے۔ مطلب زکوۃ اور صدقہ کے حساب کی تیاری کرنا اور اخلاقی تیاری میں ارادہ کرنا کہ ہم برے کاموں جھوٹ اور فضول باتوں سے بچنے کی کوشش کریں گے۔ زرمینہ کی امی نے اسے مزید بتایا کہ یہ مہینہ برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ۔جس کی آمد سے پہلے ہر مسلمان اپنے گھر اور دل دونوں کو تیار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ گھروں پہ رمضان کی تیاروں کا ایک خوبصورت ماحول بن جاتا ہے۔ جو اس مہینے کی خوشی کو اور بڑھا دیتا ہے مزید یہ کہ رمضان کی تیاری صرف کھانے پینے تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک تربیت بھی ہے۔ کہ ہم صبر برداشت اور دوسروں کی مدد کرنے کی عادات اپنائیں ۔اس مہینے کی اصل خوبصورتی سادگی عبادات اور آپس کی محبت اور دلوں کو درست کریں تو یہ مہینہ واقعی ہمارے لیے رحمت اور برکتوں کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ یہ سن کر زرمینہ نے بھی امی کی مدد کر نا شروع کر دی اس نے اپنے کمرے کو سجانے کے لیے ابا جان سے رمضان کے لیے خوبصورت لائٹنگ منگوائی، اور گھر کو روشن کر دیا پورا گھر سجایا جیسے ہی رمضان شروع ہوا تو زرمینہ نے محسوس کیا اصل استقبال گھر کی تیاری نہیں بلکہ دل کو صاف کرنا صبر کرنا اور دوسروں کی مدد کرنا ہے کسی سوچ کے ساتھ اس نے پورا رمضان گزارا اور وہ مہینہ اس کی زندگی کی خوبصورت یاد بن گیا۔ یہ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو رمضان کریم کی اہمیت بتانی چاہیے اپنے بچوں کو پاس بٹھا کر صرف رمضان کے مہینے کے ساتھ ساتھ باقی تمام مہینوں کی اسلامی اہمیت کے بارے میں بتانا چاہیے تاکہ بچے اپنی اسلامی مہینوں کی اہمیت کو سمجھیں اور ان کے مطابق اسلامی زندگی گزاریں۔۔۔۔۔
ختم شد۔۔۔۔۔

I like stori 👍👍🥰🥰
ماہ رمضان کی آمد ،تیاری کو خوبصورت پیرا ے میں بیان کیاگیا ہےاور بتایا کہ کس طرح یہ با برکت مہینہ ھمارے لیے رحمتوں کاذریعیہ ہے
ماہ رمضان بے شک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے یہ ہمیں صبر ،برداشت،اور تحمل سکھاتا ہے ۔۔۔
اللہ تعالیٰ ماہ رمضان میں سب کو نیکی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین