Wakie، ویکی سوشل الارم کلاک‎

وسیم ساحل
صبح سویرے اٹھنا اور خاص کر سردیوں کے موسم میں بستر چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔  مختلف اوقات کے الارم لگانے کے باوجود  آپ سکول، کالج یا دفتر کے لیے لیٹ ہوجاتے ہیں
–  بعض گھروں میں صبح سویرے جگانے کے لیے کوئی رضا مند نہیں ہوتا، تو پھر اس مشکل کا حل کیا نکالا جائے؟
تو لیجئے جناب اس مشکل کا حل روسی ڈویلپرز نے موبائل ایپلی کیشن ویکی کی شکل میں نکالا ہے۔  یہ ایک قسم کی سوشل الارم کلاک ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے جاگنے کے اوقات مقرر کرسکتے ہیں اور اس مقررہ وقت پر انہیں ایپلی کیشن استعمال کرنے والے کسی دوسرے صارف کی جانب سے ایک کال موصول ہوگی۔ اگر آپ کے مقرر کردہ الارم کے وقت کوئی دوسرا صارف جاگ نہیں رہا تو یہ ایپلی کیشن تیز آواز میں ایک میسج سنائے گی۔ جو لوگ کسی ہوٹل میں قیام کرچکے ہیں انہیں یہ آئیڈیا واک اپ کال کے قریب معلوم ہوگا
تاہم دنیا کے کسی دوسرے کونے سے ایک اجنبی کی کال موصول ہونا یقیناً کافی عجیب محسوس ہوتا ہے۔ ایپلی کیشن ڈویلپر ہراچک اجیمین کے مطابق کسی اجنبی سے ایک منٹ گفتگو کرکے اس بات کا 99 فیصد امکان ہے کہ آپ کی نیند رفو چکر ہوجائے گی، اور اس میں سنوز کا بٹن بھی موجود نہیں۔ کال کا دورانیہ 1 منٹ ہوگا اور 50 سیکنڈ بعد وارننگ دی جائے گی کہ اپنی گفتگو کو جلد از جلد ختم کریں۔ اس بات کی تسلی رکھیں کہ ویکی کے ذریعے کال کرنے والے یا سننے والے کا فون نمبر خفیہ رکھا جائے گا اور یہ کال بھی انٹرنیٹ کے ذریعے کی جائے گی اور آپ کو اسکے الگ سے چارجز ادا نہ کرنا ہونگے۔ اس سروس کے ذریعے آپ دنیا بھر سے نئے دوست بھی بنا سکتے ہیں اور اپنے کسی دوست کے لیے بھی کال الارم سیٹ کرسکتے ہیں۔
 آپ یہ ایپلی کیشن اپنے سمارٹ فون کے لیے ان لنکس سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔

Waseem Hyder

اپنا تبصرہ لکھیں