26 سالہ نوجوان لڑکی کی شادی، لیکن پھر شادی کے دن ہی چند گھنٹوں بعد اچانک موت ہوگئی، کیا ہوا تھا؟ وجہ جان کر ہر شخص افسردہ ہوجائے

jeica

شادی تو زندگی کا استعارہ ہے لیکن عین شادی کے موقع پر موت جیسا سانحہ پیش آ جائے تو ا س سے بڑا المیہ کیا ہو سکتا ہے۔ یہ دردناک واقعہ نیوزی لینڈ میں پیش آیا ہے جہاں جمیکا میکارٹی ہارڈ فورڈ نامی لڑکی اپنی شادی کی تقریب میں مکمل طور پر صحتمند اور خوش باش نظر آ رہی تھی مگر چند گھنٹے بعد ہی دنیا سے رخصت ہوگئی۔ جمیکا کی السٹیر نامی نوجوان کے ساتھ شادی کی تقریب کو ختم ہوئے ابھی چند گھنٹے ہی ہوئے تھے کہ وہ ہمیشہ کے لئے دنیا سے چلی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی موت کی وجہ بیکٹیریا سے ہونے والا انفیکشن بنا ہے۔
جمیکا کی شادی کی تقریب نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آک لینڈ میں منعقد ہوئی۔ السٹیر اور جمیکا کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کی تقریب میں زندگی سے بھرپور اور بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔ کسی کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ محض چند گھنٹوں بعد دنیا میں نہیں ہو گی۔

1

جمیکا کی والدہ لِنڈا میکارٹی نے اپنی بیٹی کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”وہ میری پہلی اولاد تھی اور مجھے بے حد پیاری تھی۔ مجھے آج بھی وہ ننھی سی گڑیا محسوس ہوتی تھی کیونکہ وہ بے حد معصوم اور پیار کرنے والی تھی۔اس کے جانے سے ہماری زندگی میں جو خلاءپیدا ہوا ہے وہ کبھی نہیں بھرپائے گا۔“

2

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جمیکا کو بیکٹیریا کے انفیکشن کے باعث گردن توڑ بخار ہو گیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے اس کی جان لے گیا۔ اس بخار کی علامات میں جسم کا بلند درجہ حرارت، متلی محسوس ہونا، سردرد، جلد پر سرخ دھبے ظاہر ہونا، گردن کا اکڑاﺅ، تیز روشنی سے خوف اور پٹھوں کا کھنچاﺅ وغیرہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں