25 کروڑ پاکستانی عوام اور اپنے قائد عمران خان کی جیل کی تصاویر پر اظہار دکھ

پریس ریلیز
لاہور (8جون2024) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر انجنئیر افتخار احمد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ کہ دن بدن بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب آدمی کا جینا حرام کر دیا عام آدمی بجلی کے بل ادا کرنے سے پریشان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بجلی کا یونٹ 17 روپے تھا اور اب پی ڈی ایم کی حکومت میں بجلی کا یونٹ85 روپے ہے،عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری بجلی کی قیمت کم کی جائے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سمیت تمام ٹیکسز فوری ختم کیے جائیں۔غریب آدمی پہلے ہی مہنگائی کے چکی میں پس رہا ہے اور پی ڈی ایم ٹولہ اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 25 کروڑ پاکستانی عوام اور اپنے قائد عمران خان کی گزشتہ روز جیل کی تصاویر دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی پرسکون آرام دہ زندگی چھوڑ کر پاکستانی عوام کی خاطر ڈیٹھ سیل میں بلاوجہ جیل کاٹ رہا ہے۔اور ایسا سلوک سابقہ وزیر اعظم کے ساتھ کیا جا رہا ہے،کیونکہ اس کا صرف اتنا قصور ہے کہ اس نے پاکستانی قوم کی عزت وقار کی بات کی،اور امریکہ کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا۔ظلم کی ایک حد ہوتی ہے اور جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، انشاءاللہ اب وہ وقت قریب آگیا ہے جب پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔ چوروں اور لٹیروں سے ملک کو نجات ملے گی،پاکستان تحریک انصاف کے بے گناہ ورکرز ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔سینیٹر اعجاز چوہدری،عمر سرفراز چیمہ ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں محمود الرشید،صنم جاوید، عالیہ حمزہ وفاداری کے پیکر ہیں جنہوں نے اپنے قائد عمران خان سے بے وفائی نہیں کی اور مصیبتیں صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں بے گناہ ورکر کو فوری طور پر رہا کیا جائے

پی ٹی آئی پنجاب میڈیا ڈیپارٹمنٹ

3 تبصرے ”25 کروڑ پاکستانی عوام اور اپنے قائد عمران خان کی جیل کی تصاویر پر اظہار دکھ

  1. عوام جب یہ سمجھ جائے گی کہ چور ڈاکوؤں جو ان پر مسلط ہیں ان کو لانے والے کتنے بڑے ڈاکو ھوں گے توں مسئلے حل ھوں گے

اپنا تبصرہ لکھیں