24 کروڑ سال پرانی ہڈی میں سائنسدانوں کو کینسر مل گیا

24 کروڑ سال پرانی ہڈی میں سائنسدانوں کو کینسر مل گیا

جرمنی میں 2013ءمیں سائنسدانوں کو 24کروڑ سال پرانی ایک ہڈی ملی تھی جس پر تجربات کے بعد اب سائنسدانوں نے اس کے متعلق انتہائی حیران کن انکشافات کر دیئے ہیں۔ ورلڈ لنگ نیوز کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ہڈی جانوروں کی اس معدوم ہو چکی نسل کی ہے جسے موجودہ کچھوﺅں کے آباﺅ اجداد سمجھا جاتا ہے۔ ان کی شکل آج کے کچھوﺅں سے ملتی جلتی تھی تاہم یہ سائز میں بہت بڑے تھے۔ اس 24کروڑ سال پرانے کچھوے کی ہڈی پر تجربات میں معلوم ہوا ہے کہ اسے کینسر کا مرض لاحق تھا۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر یارا ہریڈی کا کہنا تھا کہ” اس ہڈی کا تعلق ’ٹریاسیک کے زمانے‘ (Triassic Period)سے ہے جس پر ایک جگہ کینسر کے ٹیومر کے آثار آج بھی موجود تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب دنیا میں ڈائنوسارز بھی موجود تھے۔ دنیا میں کینسر کی موجودگی کا یہ ثبوت قدیم ترین ہے جو کہ ہمارے لیے بھی بہت حیران کن ہے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کینسرکا مرض اتنا عرصہ قبل بھی دنیا میں موجود تھا۔ اس ہڈی پر مزید تجربات جاری ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ ان تجربات میں اس زمانے کے متعلق مزید انکشافات بھی سامنے آئیں گے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں