10سال بعد بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ،2008میں ممبئی حملے اور اجمل قصاب لیکن اس ڈرامے کی اصلیت کیا تھی ؟بلآخر حقیقت سامنے آگئی

10سال بعد بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ،2008میں ممبئی حملے اور اجمل قصاب لیکن اس ڈرامے کی اصلیت کیا تھی ؟بلآخر حقیقت سامنے آگئی

2008میں ہونے والے ممبئی حملے کے حوالے سے 10سال بعد بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا ،جھوٹا ممبئی حملہ اور بھارتی آپریشن در اصل را،موساد اور سی آئی اے کا مشترکہ ڈرامہ تھا تا کہ پاکستان کو مصیبت میں ڈالا جائے تاہم اب بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ۔26/11اور 2008کا ممبئی حملہ ایک ڈرامہ تھا تاکہ جنوبی ایشیا میں پاکستان کو دہشت گردی کا گڑھ قرار دیا جا سکے ۔بھارت نے اپنے مغربی دوستوں کے ساتھ مل کر یہ کام کیا ۔
مقامی اخبار ”the nation“میں عدیلہ نورین نے ایک کالم لکھا ”The Betrayal of India“نامی کتاب ایک غیر جانبدار یہودی شخص ایلیس ڈیوڈسن نے لکھی ہے ،یہ سالوں کی ریسرچ پر قائم کیا جانے والا تجزیہ ہے جس کے مطابق بھارتی اسٹیبلشمنٹ نے میڈ یا اور پوری دنیا کے سامنے جرم کیا
مبئی حملوں کے حوالے سے جرمنی کے معروف مصنف اورصحافی ایلیس ڈیوڈسن نے اپنی نئی آنے والی کتاب میں ثابت کردیا ہے کہ دہلی سرکار اور بھارتی اداروں نے ممبئی حملوں کی تحقیقات مسخ کیں۔ بھارتی عدلیہ انصاف کی فراہمی اور سچائی سامنے لانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی۔ مصنف کے مطابق ممبئی حملوں کافائدہ ہندو انتہا پسنداور قوم پرستوں کوہوا۔ انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اور اسرائیل کے کاروباری، سیاسی اور فوجی عناصرکو بھی اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے ان حملوں کا فائدہ پہنچا۔
ایلیس ڈیوڈسن نے اپنی کتاب بیٹریل آف انڈیا میں کہا کہ ممبئی دہشت گرد حملوں کے حقائق چھپانا بھارتی سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کی نااہلی نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت حقائق میں جان بوجھ کر کی گئی ہیرا پھیری تھی۔ مصنف کے مطابق کیس کی عدالتی کارروائی بھی غیرجانبدار نہیں تھی۔بلکہ اہم ثبوت اور گواہوں کو نظرانداز کیا گیا۔ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی و عمل درآمد کی سازش میں بھارت کے ساتھ امریکا اور اسرائیلی بھی ملوث رہے۔ مصنف نےممبئی حملوں کو خفیہ آپریشنز طرز کا حملہ قرار دیا۔ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ممبئی حملوں کے ان متاثرین اور گواہوں کے بیانات نہیں لیے گئے جو واقعے کے سرکاری بیانیے کو اپنانے پر تیار نہ ہوئے۔ کتاب میں بتایا گیا کہ کئی گواہوں کو سکھایا گیا کہ کس طرح انہیں سرکاری موقف اختیار کرنا ہے۔ دہشت گردوں کے سہولت کارایسافون نمبراستعمال کرتے رہے جوامریکامیں موجود تھا۔ اجمل قصاب کے اقبالی بیان کے مطابق وہ ممبئی سے حملوں سے بیس دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر ملوث کیا گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں