’یہ 32 انچ کے پاﺅں کے نشان کس کے ہیں؟‘ سرحد سے بھارتی فوج نے ایسی تصویر کھینچ کر شیئر کردی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

’یہ 32 انچ کے پاﺅں کے نشان کس کے ہیں؟‘ سرحد سے بھارتی فوج نے ایسی تصویر کھینچ کر شیئر کردی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

بھارتی فوج نے گزشتہ دنوں اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ہمالیہ کے برفانی علاقے سے بنائی گئی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ یہ تصویر ایک پاﺅں کی ہے جو ہے تو انسانی پاﺅں سے مشابہہ لیکن اس کی لمبائی 32انچ ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے اس ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پاﺅں ’برفانی انسان‘ (Yeti)کا ہے۔

برفانی انسان ایک افسانوی کردارہے، جسے آج تک کسی انسان نے اسے نہیں دیکھا، تاہم نیپال کی لوک کہانیوں میں اس کا ذکر بہت ملتا ہے اور لوگ اس کے وجود پر یقین بھی رکھتے ہیں۔ ان کہانیوں میں بیان کیا جاتا ہے کہ یہ انسان ہمالیہ، سائبیریا اور وسطی و مشرقی ایشیاءکے برفانی علاقوں میں رہتا ہے، جس کا قد انسان سے بہت بڑا ہوتا ہے۔ تاریخ میں اس انسان کا ذکر پہلی بار 1832ءمیں ملتا ہے۔ بھارتی فوج کی طرف سے جو تصویر پوسٹ کی گئی ہے اس کی چوڑائی 15انچ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں